”عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار بین الاضلاعی چوآسیدن شاہ پنڈدادنخان کا تعمیراتی کام جاری“
چوآسیدن شاہ!ملک تنویر اسلم کی کاوش اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر جاری پروجیکٹ نے مستردشدہ سیاسی عناصر کی سیاست دریا برد کردی
ترقی مخالفین کے پیٹ میں ہول اٹھنے لگے،تعمیراتی منصوبہ سے چھوٹے چھوٹے کیڑے نکال کر پیٹ کا درد ٹھیک نہیں ہوسکتا،عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا
علاقہ بھر کی عوام نے وزیر اعلی پنجاب اور کنونٸیر ضلعی کوارڈینیشن کمیٹی وممبر پنجاب اسمبلی کا مرکزی شاہراہ کی تعمیر کیلٸے اربوں روپے کے فنڈز کے اجراء پر اظہار تشکر
چوآسیدن شاہ (برہان غنی راجہ) بین الاضلاعی چوآسیدن شاہ پنڈدادنخان روڈ کی تعمیر زوروشور سے جاری،پنجاب حکومت کی جانب ممبر پنجاب اسمبلی ملک تنویر اسلم کی درخواست اوروزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر فوری فنڈز کے اجراء کے بعد نیفکون کنسٹرکشن کمپنی نے کنکریٹ بچھانے کیلئے مشینری اور کنکریٹ پلانٹ نصب کردیا،تفصیلات کیمطابق عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار بین الاضلاعی سڑک ایک ارب روپے سے زاٸد کی لاگت سے تیزی سے زیر تعمیرہے جبکہ شکست خوردہ عناصر اپنے کارپردازوں کے ذریعہ ناکام پروپیگنڈہ کرکے تاریخی منصوبہ کے کام پر کیڑے نکال رہے ہیں جنہیں منہ کی کھانا پڑے گی نیفکون کنسٹرکشن کے انچارج محمدرمضان کیمطابق ایک دو دن کے اندر کنکریٹ شروع ہوجاٸے گی اور عوامی سہولت کے پیش نظر اسے جلد مکمل کیاجاٸے گا علاقہ بھرکی عوام نے وزیر اعلی پنجاب اور ممبر صوباٸی اسمبلی کو منصوبہ کی تعمیر پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں