وزیراعلی پنجاب کی سربراہی میں ترقیاتی وعوامی خدمات کا سفر تیزی سے جاری
چوآسیدن شاہ!11ماہ کی حکومت نے گزشتہ پانچ سالہ تباہی کو تعمیر میں تبدیل کردیا،ملک تنویراسلم اعوان
اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز کیساتھ ساتھ پسے ہوئے طبقہ کی معاشی مدد کیلئے پنجاب حکومت کے پروگرامات زندگیاں بدل دیں گے
اپنی چھت اپنا گھر اور دھی رانی پروگرامات وزیراعلی مریم نواز کا صوبہ بھر کے کم آمدنی والے خاندانوں کیلئے حقیقی تحفہ ہیں،ممبر پنجاب اسمبلی
چوآ پنڈدادنخان بین الاضلاعی سڑک کیساتھ پڈھ واٹرسپلاٸی سکیم پر بھی کام شروع ہوچکا،دعوے نہیں عملی کام پر یقین رکھتے ہیں۔ڈھڈیال نیوز سے خصوصی گفتگو
چوآسیدن شاہ(برہان غنی راجہ)پنجاب حکومت نے اپنے پہلے سالانہ ترقیاتی بجٹ میں صوبہ کےپسے ہوٸے طبقہ کیلٸے خصوصی پروگرامات اور عرصہ دراز سے نظرانداز ترقیاتی منصوبہ جات کو شروع کرکے گزشتہ پانچ سالہ تباہی کو تعمیر کی جانب موڑ دیاہے یہ بات ممبر صوباٸی اسمبلی ملک تنویر اسلم اعوان نے سیتھی ہاٶس میں من بھاون سے خصوصی گفتگومیں کہی،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے شروع کردہ غریب پرور پروگرامات اپنی چھت اپنا گھر،دھی رانی پروگرام سے کم آمدنی سے پریشان حال خاندانوں کی ڈھارس بندھی ہے اور یہ ایک حقیقی تحفہ ہے اگر یہاں علاقہ سالٹ رینج کی بات کی جاٸے تو بین الاضلاعی چوآسیدن شاہ پنڈدادنخان روڈ کی تعمیر سے علاقاٸی عوام کیساتھ ساتھ دوردرازسے آنے والے مسافروں کو سہولت میسر آٸے گی پڈھ واٹرسپلاٸی سکیم پر 4کروڑ روپے کی لاگت سے کام شروع ہوچکا ہم دوران الیکشن جو وعدے کٸے وہ ان شاء اللہ پورے کٸے جاٸیں گے اربوں روپےکے جاری ترقیاتی پروگرامات اس کا بین ثبوت ہے قبل ازیں یونین کونسل ڈنڈوت کے وفد نے راجہ حامد نواز کی سربراہی میں ملک تنویر اسلم اعوان سے ملاقات کی اور ترقیاتی منصوبہ جات شروع کروانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
کوئی تبصرے نہیں