ریجنل یونین آف جرنلسٹس ضلع چکوال نے 21 فروری بروز جمعہ کو پیکا ایکٹ کے خلاف آل پارٹیز و یونینز کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی

 


چکوال ( ماریہ ملک) ریجنل یونین آف جرنلسٹس ضلع چکوال نے 21 فروری بروز جمعہ کو پیکا ایکٹ کے خلاف آل پارٹیز و یونینز کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی۔ ریجنل یونین آف جرنلسٹس ضلع چکوال کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین پیر طارق مرتضیٰ ہاشمی منعقد ہوا جس میں ضلعی صدر ڈاکٹر اعجاز محمود، ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ ذوالفقار احمد ڈھکو، سینئر نائب صدر اعجاز خالد، جبکہ جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب عبدالغفور منہاس نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف امور پر مشاورت کی گئی اور طے پایا کہ 21 فروری بروز جمعہ کو چکوال میں ریجنل یونین آف جرنلسٹس چکوال اور تلہ گنگ کی تنظیمات کے زیر اہتمام آل پارٹیز و یونینز کانفرنس منعقد ہوگی جس میں سیاسی ،مذہبی جماعتوں اور صحافتی تنظیموں کے عہدےداران وقائدین شریک ہونگے اورپیکا ایکٹ کے خلاف احتجاج کے ساتھ ساتھ مختلف قراردادوں کی منظوری دی جائےگی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.