پروفیسر مہناز اختر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز چکوال تعینات کر دیا گیا
چکوال (عبدالغفورمنہاس) پروفیسر مہناز اختر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز چکوال تعینات کر دیا گیا ،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن گورنمنٹ آف پنجاب لاہور کے احکامات کے مطابق محترمہ پروفیسر مہناز اختر نے بطور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز چکوال کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ۔دفتر سٹاف کی طرف سے میڈم صاحبہ کو بھرپور ویلکم کیا گیا۔محترمہ پروفیسر مہناز اختر راولپنڈی ڈویژن کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز چکوال کا چارج سنبھالا ہے میڈم انتہائی تجربہ کار ایڈمنسٹریٹر ہیں محترمہ پروفیسر مہناز اختر اس سے قبل گورنمنٹ کالج برائے خواتین چکوال کی پرنسپل رہ چکی ہیں انہوں نے کہا ہے کہ وہ ضلع چکوال کے تمام مرد و خواتین کالجز کے لیے اپنی بھرپور توانائیاں بروئے کار لائیں گی۔
کوئی تبصرے نہیں