ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ ڈسٹرکٹ چکوال کے صدر شیخ ہارون کو پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کا آفیشل دورہ

 


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ ڈسٹرکٹ چکوال کے صدر شیخ ہارون نے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کا آفیشل دورہ کیا اور انہوں نے چیئرمین PVTCپنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل سے ملاقات کی اور ضلع چکوال میں ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں زیر تربیت طلباءو طالبات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مسائل کو حل کرنے کی اپیل کی ۔شیخ ہارون نے پی آر مارکیٹنگ کے سینئر منیجر سے بھی ملاقات کی ، اس موقع پر شیخ ہارون کی ضلع چکوال میں ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سے منسلک اداروں اور ان میں زیر تربیت طلباءو طالبات کے لیے مثالی خدمات پر خراج تحسین پیش کیاگیا۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.