دو روزہ "عوامی میلہ جشن بہاراں چکوال" اختتام پذیر
عوامی حلقوں کا "شہنشاہ ثقافت" سکندر جٹ کو "عوامی میلہ جشن بہاراں چکوال" کے کامیاب انعقاد پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین
مہمانان خصوصی انچارج پبلک سیکرٹریٹ بھون چوک چکوال چوہدری سلطان شہریار، سابق وفاقی سیکرٹری میجر (ریٹائرڈ) ڈاکٹر قیصر مجید ملک اور سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت رئیس اعظم آف ڈھاب لوہاراں ملک تصدق حسین اعوان تھے
چکوال (غلام عباس جنجوعہ سے) "عوامی میلہ جشن بہاراں چکوال" کے موقع پر ایک چیلنج کبڈی شو میچ "سہگل آباد کبڈی کلب چکوال" اور "ڈھونگ نڑالی کبڈی کلب گوجرخان" کے درمیان ریلوے گراؤنڈ چکوال کے مقام کھیلا گیا جس کے مہمانان خصوصی انچارج پبلک سیکرٹریٹ بھون چوک چکوال چوہدری سلطان شہریار، سابق وفاقی سیکرٹری میجر (ریٹائرڈ) ڈاکٹر قیصر مجید ملک اور سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت رئیس اعظم آف ڈھاب لوہاراں ملک تصدق حسین اعوان تھے۔
اس موقع پر سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری سجاد احمد خان، سابق کونسلر عامر زیدی، سابق کونسلر ڈاکٹر عبدالخالق، سابق کونسلر عابد منہاس، چوہدری ضمیر ڈھاب، میاں افتخار احمد، خالد نوابی سہگل آباد، رضا جٹ بھلہ، حاجی فیاض کھوکھر زیر، اورنگزیب مینگن،حاجی فرذوق ڈھوک قادہ، فضل مہدی گوندل چوہان، چوہدری امتیاز تھنیل فتوحی، راجہ عارف ڈی ایس پی اور "سدا بہار کبڈی گروپ چکوال" کے عہدیداران و ممبران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے "عوامی میلہ جشن بہاراں چکوال" کا اہتمام سکندر جٹ اینڈ برادران کی جانب سے کیا گیا تھا۔
مہمانان گرامی جب اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گراؤنڈ میں پہنچے تو ڈھول کی تھاپ پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا، ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے، ان پر نوٹوں کی بارش کی گئی اور انہیں پنڈال تک پہنچایا گیا۔
آج کا یہ کبڈی میچ ایک دلچسپ مقابلے کے بعد "سہگل آباد کبڈی کلب چکوال" نے "ڈھونگ نڑالی کبڈی کلب گوجرخان" کو 38 اٹھتیس پوائنٹس کے مقابلے میں 50 پچاس پوائنٹس سے شکست دے کر جیت لیا، اس کبڈی میچ میں ریفری کے فرائض فضل مہدی گوندل، گلفراز پاشا اور راجہ خالد اعوان نے سرانجام دیںے، انٹرنیشنل اناؤنسر حذیفہ گوندل آف چوہان نے اپنے خوبصورت انداز میں کمنٹری کی اور ہزاروں کی تعداد میں شائقین کبڈی نے اس میچ کو دیکھا اور اچھا کھیلنے والے کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی۔
کبڈی میچ کے اختتام پر مہمانان گرامی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے رنر اپ اور ونر اپ کبڈی ٹیم کو ٹرافیز اور اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ٹرافیز اور نقد انعامات دیںے گئے مین آف دی میچ ایوارڈ جاپھی ہمزہ کھوکھر اور ساہںی یسین شینی کو دیا گیا اس خوبصورت تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر کبڈی کے کئی سینئر کھلاڑی بھی موجود تھے۔
دو روزہ "عوامی میلہ جشن بہاراں چکوال" میں گھوڑا ڈانس، پتھر اٹھانا اور اونٹ میلہ کے کامیاب ایونٹ منعقد کیے گئے، آج کے کبڈی میچ میں شائقین کی ریکارڈ تعداد نے شرکت کی اور خوب انجوائے کیا، مہمانان گرامی نے سکندر جٹ کو "عوامی میلہ جشن بہاراں چکوال" کے کامیاب انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا، سکندر جٹ نے تمام معززین کا ان کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔
آخر میں ہم "عوامی میلہ جشن بہاراں چکوال" کی زبردست کامیابی پر ملک سلطان سکندر عرف (سکندر جٹ) بہادر ٹاؤن شہشاہ چوک چکوال اور انتظامیہ کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور آج کا یہ کبڈی میچ جیتنے پر "سہگل آباد کبڈی کلب چکوال" اور اس کبڈی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک با
د پیش کرتے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں