یونین کونسل مینگن میں ستھرا پنجاب کے حوالے سے اہم اجلاس

 


چکوال (نامہ نگار ) مینگن یونین کونسل میں ستھرا پنجاب کے حوالے سے اجلاس زیر صدارت فوکل پرسن یونین کونسل مینگن چودھری غلام جیلانی منہاس ایڈوکیٹ منعقد ہوا ۔ایم پی اے ملک فلک شیر اعوان کی ہدایت پر یونین کونسل مینگن کے ہر دیہات کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا۔ہستال گاؤں سے چوہدری ثقلین اشرف ۔ڈھکو گاؤں سے چوہدری نراسب علی خان ۔بلے بالا گاؤں سے غمزنفر بیگ ۔مینگن گاؤں سے ملک منصب علی خان اور ساجد محمود ۔چک بھون گاؤں سے چودھری محمد بنارس۔ویرو گاؤں سے شبیر چوہان ۔ڈھوک لڑی سے چودھری قربان حسین ۔لکھوال سے محمد اسلم چوہان مقرر کیے گئے ۔اجلاس میں پوری یونین کونسل میں صاف ستھرائی کے لیے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی ۔اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق مینگن یونین کونسل کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔مینگن یونین کونسل میں تعمیر و ترقی کے لیے حکمت عملی کو عملی جامہ پہنایا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فوکل پرسن یونین کونسل مینگن چودھری غلام جیلانی منھاس ایڈوکیٹ نےکہا ہے ۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق اور ایم پی اے حلقہ پی پی 22 ملک فلک شیر اعوان کی ہدایت پر یونین کونسل مینگن کی صاف ستھرائی کے لیے ہر گاؤں کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ۔جو اپنے گاؤں میں صاف ستھرائی ٹیم سے کام کروائے گی ۔ایم پی اے ملک فلک شیر اعوان کا مینگن یونین کونسل شکریہ ادا کرتی ہے ۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.