فرینڈز آف چکوال برمنگھم اور پاکستان فورم کی پاکستان قونصلیٹ برمنگھم کے قونصل جنرل کامران احمد ملک کے انتقال پرتعزیت
چکوال(نامہ نگار) فرینڈز آف چکوال برمنگھم اور پاکستان فورم نے پاکستان قونصلیٹ برمنگھم کے قونصل جنرل کامران احمد ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے ،چیئرمین فرینڈز آف چکوال برمنگھم چوہدری اظہر محمود چکرال ،صدر چوہدری عارف اقبال اور جنرل سیکرٹری ملک فتح خان نے اپنے تعزیتی بیان میں کامران احمد ملک کے انتقال پر انتہائی افسوس اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ان کی مغفرت و بخشش کے لیے دعا کی۔پاکستان قونصلیٹ برمنگھم کے قونصل جنرل کامران احمد ملک کا شمار چوہدری اظہر محمود چکرال کے قریبی ساتھیوں میں ہوتاتھا۔گزشتہ روز ان کے انتقال پر برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور سفارتی حلقوں میں رنج وغم کی لہر دوڑ گئی۔
کوئی تبصرے نہیں