مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے،میجر(ر) طاہر اقبال
ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی ) سابق وفاقی وزیر،ممبر قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔وہ فرید کسر میں ڈھڈیال فرید کسر لنک روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جو الحمداللہ آج شروع ہونے جا رہا ہے،پاکستان میں تعمیر و ترقی کا جو سفر رک گیا تھا اسے وہاں سے ہی شروع کیا ہے اور اللہ کے فضل سے روز بروز معاملات بہتر ہوتے جا رہے ہیں،ہر طرف ترقیاتی کام شروع ہیں اور عوام کے مسائل بتدریج حل ہو رہے،پاکستان میں عوام کی فلاح کے جتنے بھی بڑے منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچے ہیں انکی خالق پاکستان مسلم لیگ (ن) ہے اور انشااللہ اب بھی عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،عوامی خدمت ہی ہمارا منشور ہے اور دن رات حلقے کے مسائل حل کرنے کیلیئے کوشاں ہیں،بڑی سڑکوں کے علاؤہ حلقہ کی ہر یونین کونسل میں تقریباً 68 لاکھ کی لاگت سے گلیوں نالیوں کی تعمیر کا کام جاری ہے،جلد ہی بجلی کے منصوبوں پر بھی کام کا آغاز ہو جائیگا اور یہ تعمیر و ترقی کا سفر انشااللہ وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت میں یونہی جاری رہیگا۔اس موقع پر معززین علاقہ اور یونین کونسل چک عمرا کی سرکردہ سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔تقریب ک اہتمام سابق چیئرمین یونین کونسل چک عمرا چوہدری ظفر الاسلام فرید کسر نے کیا تھا۔
کوئی تبصرے نہیں