مسلم لیگ (ن) کے سابق چیئرمینز یونین کونسلز کی میجر طاہر اقبال اور میجر (ر) ڈاکٹر قیصر مجید ملک سے اہم ملاقات

 


ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) حلقہ این اے 58 سے مسلم لیگ (ن) کے سابق چیئرمینز یونین کونسلز نے ایم این اے سیکٹریریٹ چکوال میں سابق وفاقی وزیر اور ممبر قومی اسمبلی میجر طاہر اقبال اور سابق وفاقی سیکرٹری میجر (ر) ڈاکٹر قیصر مجید ملک اہم ملاقات کی۔جس میں حلقہ میں جاری ترقیاتی سکیموں، علاقائی مسائل اور تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق سابق چیئرمینز نے ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کے دوران عدم مشاورت اور نظر انداز کرنے کا شکوہ کیا۔ اس پر وضاحت کرتے ہوئے میجر طاہر اقبال نے کہا کہ وہ چیک اپ کے سلسلہ میں ملک سے باہر تھےجس کی وجہ سے مشاورت ممکن نہ ہوسکی۔ انہوں نے اس کی ایک اور وجہ باہمی رابطوں کا فقدان بھی قرار دیا جس کی وجہ سے پارٹی شخصیات کی جانب سے شکایات سامنے آ رہی ہیں ۔ میجر طاہر اقبال نے سابق چیئرمینوں کو یقین دلایا کہ باہمی رابطوں کو مذید مؤثر بنایا جائے گا اور آئندہ فنڈز کی تقسیم میں آپ کی مشاورت یقینی بنائی جائے گی۔ملاقات میں سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید انور بیگ ڈھڈیال،راجہ عرفان شہزاد دھروگی راجگان،سابق چیئرمین یونین کونسل پادشاہان چوہدری سرفراز خان،سابق چیئرمین یونین کونسل چکملوک چوہدری ارشد حسین نذر،سابق ناظم یونین کونسل مرید چوہدری شبیر جنیال،سابق وائس چیئرمین بھون حافظ سرفراز،سابق ناظم ڈھاب چوہدری فقیر محمد،سابق ناظم آڑہ چوہدری امجد ضیاء، سابق چیئرمین سہگل آباد چوہدری سعید آزاد،چوہدری ایاز اشرف بلوکسر،ملک طفیل چک باقر شاہ،چوہدری ہمایوں محبوب ڈوہمن،سابق ناظم اوڈھروال چوہدری عنصر کہوٹ،سابق چیئرمین یونین کونسل ہرچار ڈھاب چوہدری محمد ضمیر خان،سابق چیئرمین یونین کونسل چک عمرآ چوہدری ظفر الاسلام فرید کسر،سابق وائس چیئرمین یونین کونسل جند اعوان چوہدری غلام شبیر لنگاہ،سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری غلام صفدر رتہ،چیئرمین چوہدری امتیاز تھنیل فتوحی و دیگر علاقائی عمائدین شامل تھے۔





..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.