چوہان کی گوندل برادری نے سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری غلام صفدر رتہ کی حمایت کا اعلان کردیا

 


ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) چوہدری حسین احمد گوندل اور چوہدری محمد بلال گوندل کی خصوصی کاوشوں سے یونین کونسل پادشاہان کے قصبہ چوہان کی گوندل برادری نے سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری غلام صفدر رتہ کی حمایت کا اعلان کردیا ۔اس سلسلہ میں چوہدری حسین احمد گوندل کی رہائشگاہ پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سابق ممبر ضلع کونسل چکوال چوہدری غلام صفدر رتہ تھے۔ اس موقع پر گوندل برادری نے چوہدری غلام صفدر رتہ پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جو بھی فیصلہ کریں گے ہم اس کی بھرپور حمایت کریں گے ۔چوہدری غلام صفدر رتہ نے بھرپور حمایت کے اعلان پر گوندل برادری کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میری جماعت اور میں ہمیشہ آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے نظر آئیں گے۔تقریب میں چوہدری اشرف گوندل ، چوہدری نگاہ حسین رتہ ، چوہدری اشفاق گوندل رتہ ،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن مرزا صفدر محمود چوھان، چوہدری اللہ دتہ گوندل ، چوہدری محمود گوندل ، چوہدری مشتاق گوندل ، چوہدری فتح خان گوندل ، چوہدری اعظم گوندل ، چوہدری محمد یوسف گوندل ، چوہدری مقصود گوندل ، چوہدری پسند گوندل ،چوہدری لیاقت گوندل ، چوہدری محمد بلال گوندل ،چوہدری رفاقت گوندل ، چوہدری علی گوندل ،چوہدری اشفاق گوندل ، چوہدری کمال گوندل ،چوہدری شعیب گوندل ، چوہدری خاور جاوید گوندل ، چوہدری کامران جاوید گوندل ،چوہدری اعجاز گوندل ،چوہدری زبیر گوندل ، چوہدری عمیر گوندل ،چوہدری حنضلہ گوندل ، چوہدری حمزہ گوندل ، چوہدری اسداللہ گوندل ،چوہدری عبداللہ گوندل،چوہدری مدثر گوندل،چوہدری خبیب گوندل،استاد طارق محمود ٹیلر بھی موجود تھے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.