غزالی ایجوکیشن فاﺅنڈیشن یتیم اور مستحق طلباءکی تعلیمی کفالت کے لیے 22 فروری 2025 شام 6 بجے سالانہ فیملی ڈنر/چیریٹی پروگرام کا انعقاد کر رہی ہے

 


چکوال( نامہ نگار)غزالی ایجوکیشن فاﺅنڈیشن یتیم اور مستحق طلباءکی تعلیمی کفالت کے لیے 22 فروری 2025 کو شام 6 بجے سنجوگ میرج ہال میں سالانہ فیملی ڈنر /چیریٹی پروگرام کا انعقاد کر رہی ہے۔ پروگرام کے مہمان خصوصی افتخار ٹاکر اور ڈاکٹر مشتاق مانگٹ ہونگےجبکہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر غزالی ایجوکیشن فاﺅنڈیشن سید عامر محمود (تمغہ امتیاز)خصوصی طور پر شرکت کرینگے۔ پروگرام ہفتہ22 فروری شام 6بجے سنجوگ میرج ہال نزد ڈی واٹسن میں منعقد ہوگا۔ پروگرام میں شرکت کے لیے پروگرام منیجرغزالی ایجوکیشن فاﺅنڈیشن محمد عمران خلیل،ریجنل ڈائریکٹر شمالی پنجاب محمد اسلم خان اور نور البشر RMD غزالی ایجوکیشن نے دعوت نامے جاری کر دئیے ہیں۔ڈسٹرکٹ منیجر غزالی ایجوکیشن/راولپنڈی فائونڈیشن صداقت حسین گوندل نے بتایا کہ غزالی ایجوکیشن فاﺅنڈیشن یتیم اور مستحق طلباءکی تعلیمی کفالت کا بیڑہ اٹھائے ہوئے ہے۔ملک میں اڑھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں ۔اس سنگین صورتحال سے نبٹنے کے لیے غزالی ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کلیدی کردار ادا کر رہی ہے،غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن دیہاتوں میں معیاری اور سستی تعلیم و تربیت کے لیے کوشاں ہےاوراس وقت چکوال ریجن میں 12 اسکولز کا نیٹ ورک رکھتا ہے جن میں 1608 طلباء زیر تعلیم ہیں۔ان میں یتامیٰ و مستحق سپانسرڈ بچے90 ہیں اوراسپیشل طلباء کی تعداد 78 ہے، 1168 بچے اسکالر شپ کے تحت تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ہمارا اس سال کا ہدف دیہاتوں کے 3000 طلباء تک معیاری اور سستی تعلیم مہیا کرنا ہے جس کے لیے ہمیں مخیر شخصیات اور اللہ کے نیک بندوں کےتعاون کی ضرورت ہے۔۔انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ پسماندہ دیہاتوں کے وسائل سے محروم بچوں کی تعلیمی کفالت میں ہمارا ساتھ دیں اور 22 فروری کی شام کو سالانہ فیملی ڈنر /چیریٹی پروگرام میں شرکت کر کے یتیم اور مستحق طلباءکی تعلیمی کفالت میں حصہ ڈالیں مزید معلومات و رابطے کے لیے سینئر ڈسٹرکٹ منیجر صداقت حسین گوندل سے 03335912030 اور پروگرام آفیسر محمد اشرف جاوید سے فون نمبر03339370718پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.