ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں بیسٹ وے کے تعاون اور ایم ایس کی خصوصی کاوشوں سے 50 بیڈ کے جاری منصوبے پر عنقریب مکمل ہوگا

 


ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں بیسٹ وے کے تعاون اور ایم ایس کی خصوصی کاوشوں سے 50 بیڈ کے جاری منصوبے پر عنقریب مکمل ہو جائے گا ۔ذرائع کے مطابق اس منصوبے پر لاگت کا تخمینہ اڑھائی کروڑ ہے اور اس کا ٪90 کام مکمل ہوچکا ہے ۔علاوہ ازیں مخیر شخصیات کے تعاون سے میڈیسن اور بچوں کی فزیوتھراپی اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کا کام مکمل ہوچکا ہے اور ہسپتال میں ویل چیئرز بھی فراہم کی گئی ہیں۔ایم ایس چکوال اور ان کے بھائی نے بھی ہسپتال کے لیے ایک خطیر رقم عطیہ کی ہے۔ آج میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر شیخ رفتار حسین اور ہیلتھ کمیٹی کے ممبران ، ہومیو ڈاکٹر ارشد سلیم، سیٹھ کاشف نذیر ،میاں خرم شہزاد اعواں ،راجہ انجم ضیاء، چوہدری سجاد احمد، اور ایڈووکیٹ عارف سعید نے زیر تعمیر لیبر روم کے مختلف ڈپارٹمنٹ کا دورہ کیا اور جاری کام کا معائنہ کیا۔توقع کی جارہی ہے کہ جلد ہی پارلیمانی سیکرٹری وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم چوہدری حیدر سلطان اور ڈپٹی کمشنر چکوال قراۃ العین ملک لیبر روم کا افتتاح کریں گی۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.