ترکی کے ممبر پارلیمنٹ اور وزیر برائے امور یورپی یونین برہان کیاترک کی چکوال سے رہنما مسلم لیگ (ن) ظل ہما ملک کی اسلام آباد میں رہائش گاہ آمد

 


ترکی کے ممبر پارلیمنٹ اور وزیر برائے امور یورپی یونین برہان کیاترک کی صدر طیب اردگان کے دورہ پاکستان کے دوران چکوال سے رہنما مسلم لیگ (ن) ظل ہما ملک کی اسلام آباد میں رہائش گاہ آمد ، ترک وزیر صدر طیب اردگان کے دست راست اور ترکی کی برسر اقتدار جماعت اے کے پارٹی کے اہم رہنما ہیں۔ برہان کیاترک نے ملاقات کے دوران بتایا کہ صدر طیب اردگان اور ترکیہ کی عوام ترکیہ اور پاکستان کے گہرے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ترکیہ کی عوام اور حکمران پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ برہان کیاترک دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد ترکیہ کے صدر کے ہمراہ واپس روانہ ہو گئے۔



..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.