ختم نبوت کے غداروں کو دنیا میں بھی رسوائی ہے اور آخرت میں بھی سخت عذاب میں مبتلا ہوں گے،مفتی فتح محمد علوی سیالوی
چوآسیدن شاہ (تحصیل رپورٹر) تحریک لبیک پاکستان چوآ سیدن شاہ سٹی باڈی کی بعد از نماز عشاءجامع مسجد نورانی ڈلوال روڈ چوآ سیدن شاہ میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس میں شرکت، جسکی صدارت سرپرست اعلیٰ سید طلحہ فاروق جبکہ مہمان خصوصی سید سلطان شاہ ہمدانی تھے ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک کے مجاہد عظیم شعلہ بیاں علماءاہلسنت حضرت علامہ مولانا مفتی فتح محمد علوی سیالوی نے خطاب میں کہا کہ اللہ پاک نے قرآن کریم میں واضع اشارہ دیا ہوا ہے کہ ختم نبوت کے غداروں کو دنیا میں بھی رسوائی ہے اور آخرت میں بھی سخت عذاب میں مبتلا ہوں گے جبکہ کریم آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس پر پہرہ دینے والوں کو دنیا میں بھی کامیابی حاصل ہے اور آخرت میں سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کی نوید سنائی گئی ہے ختم نبوت کانفرنس میں عافیہ صدیقی، کشمیر،فلسطین سمیت عالم اسلام کے مظلوم مسلمانوں، ملک پاکستان کے استحکام ، سا لمیت اور خصوصاً ملک پاکستان میں نفاذ شریعت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ختم نبوت کانفرنس میں تحریک لبیک پاکستان سٹی چوآ سیدن شاہ کے باڈی ممبران سر پرست اعلی سٹی سید طلحہ شاہ،امیر سٹی علامہ محمد بلال مدنی،عقیل احمد ناظم خدمت خلق پی پی 21،ناظم اعلیٰ پی پی 21محمد اسد عطاری،نائب ناظم آصف رحمان،محمد قدیر ناظم تنظیم ناظم شعبہ مالیات معین الدین ،محمد ارسلان سیالوی ناظم نشرواشاعت چوآ سٹی،ناظم دفتر ایوب سلطانی ،نائب ناظم اعلی غلام شبیر، عبدالشکور خدمت خلق، الیکشن سیل قاری صغیر ،اورتحریکی کارکنان بھاری تعداد میں موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں