فنڈزکی عدم فراہمی کا طعنہ دینے والے اب شرم سے سرجھکائے شرمندہ ہیں،ترقیاتی فنڈز کے اجراء پر وزیر اعلٰی پنجاب کا مشکور ہوں،ملک تنویر اسلم اعوان
ہمارا خون بھی شامل ہے تزئین گلستاں میں
ہمیں بھی یاد کر لینا چمن میں جب بہار آئے
مصنوعی تبدیلی نے 5سال بربادکئے
فنڈزکی عدم فراہمی کا طعنہ دینے والے اب شرم سے سرجھکائے شرمندہ ہیں،ترقیاتی فنڈز کے اجراء پر وزیر اعلٰی پنجاب کا مشکور ہوں،ملک تنویر اسلم اعوان
شہنشاہ تعمیرات شہنشاہ وفاء بھی بن گئے،مرحوم دوست ناظم خان ندیم مرحوم بشارت سے کئے گئے وعدے پورے،ملک تنویر اسلم نے تین منصوبہ جات کا سنگ بنیاد رکھ دیا،دوست میرا اثاثہ کبھی مایوس نہیں کروں گا۔ممبر پنجاب اسمبلی
بین الاضلاعی سرائیں چوک تا آڑہ غریبوال روڈ،لڑی شاہ نواز تا چوآگنج علی شاہ روڈ اور پریڑہ واٹر سپلائی کا سنگ بنیاد،تینوں منصوبہ جات پر کام شروع،علاقہ جھنگڑ کی عوام کا جوش وخروش دیدنی قائد کا والہانہ استقبال
شرافت کی سیاست کا جھنڈا بلند رکھتے ہوئےزندگی کاہر پل خان ندیم اور دوستوں کے نام کرتا ہوں۔خان نعیم،والد کے دوستوں کے درمیان اپنے آپ کو توانا محسوس کرتا ہوں،چچا خان نعیم نے والد کےمشن کاجو پرچم تھاما اسے جھکنے نہیں دیا میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں اپنےلیڈر ملک تنویر اسلم اور خان ندیم گروپ کو۔خان سعد ندیم خان
سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں لیکن علاقائی ترقی میں خان ندیم گروپ کا کردار اظہر من الشمس ہے،اپنے لیڈر کو کئی ذیلی سڑکوں سمیت علاقہ جھنگڑ کے مسائل پیش کئے جو جلد حل ہوں گے،عوام اب جعلی نعروں میں آنے والے نہیں۔ملک عامر فاروق سکی،افتتاحی جلسہ سے ملک خورشید،چوہدری عمران گل،چوہدری ظہیر اور دیگر کا خطاب
قبل ازیں شہنشاہ تعمیرات کا علاقہ جھنگڑ جاتے ہوئے جگہ جگہ پرتپاک استقبال،سرائیں چوک میں شہزاد ساہی نے فقید المثال استقبال کیا،بشارت پہنچنے پر بگھی میں سوار،تین تختیوں کی نقاب کشائی،ہزادوں افراد کی جلسہ میں شرکت
چوآسیدن شاہ(برہان غنی راجہ)پاکستان مسلم لیگ کی صوبائی حکومت وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں ترقی یافتہ پنجاب کیلئے دن رات کام کررہی ہے اور ایک سال سے کم عرصہ میں ہی مخالفین کا شرمندہ شرمندہ پھرنا اس بات کا ثبوت ہیں کہ مسلم لیگ ن حقیقی عوامی جماعت ہے یہ بات شہنشاہ تعمیرات،سدا بہار ممبر پنجاب اسمبلی ملک تنویراسلم اعوان نے علاقہ جھنگڑکے مرکز بشارت میں اپنے دیرینہ دوست مرحوم خان ندیم خان کے گروپ کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ جلسہ عام سے اپنے خطاب میں کہی،قبل ازیں ملک تنویر اسلم اعوان کا علاقہ جھنگڑ میں تین بڑے منصوبہ جات کیلئے پہنچنے سے قبل جگہ جگہ پرتپاک استقبال کیا گیا سرائیں چوک میں چوہدری شہزاد ساہی نے اپنے سینکڑوں دوست احباب کے ساتھ ممبر پنجاب اسمبلی کا پروقار استقبال کیا،بشارت پہنچنے پر خان ندیم گروپ کے سربراہ خان نعیم خان،خان سعد ندیم،ملک عامر فاروق سکی،چوہدری عمران گل بھروال،ملک خورشید اور دیگر نے ہزاروں افراد کے ہمراہ ملک تنویر اسلم کا استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور مہمانوں کو بگھی پر بٹھایا،ملک تنویر اسلم نے سائیں تا آڑہ غریبوال سڑک،لڑی شاہ نواز تا چوآگنج علی شاہ روڈ اور قصبہ پریڑہ کی واٹر سپلائی سکیم کا سنگ بنیاد رکھا بعد ازاں انہیں جلسہ گاہ لایا گیا جہاں اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اپنے دوستوں سے کیا گیا ہر وعدہ ایفاء کرنے کیلئے اپنی بھرپور توانائیاں صرف کر رہے ہیں اور فنڈز کی فراہمی پر وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کا بے حد مشکور ہوں،آج خان ندیم مرحوم کی کمی تو محسوس کرتا ہوں لیکن خان نعیم اور خان سعد ندیم کو دیکھ میرا حوصلہ بڑھ گیا ہے انہوں نے شاندار استقبال اور جلسہ کے انعقاد پر خان ندیم گروپ کا شکریہ ادا کیا جلسہ سے اپنے خطاب میں خان ندیم گروپ کے سربراہ خان نعیم کا کہنا تھا کہ شرافت کی سیاست کے علمبردار ہیں اور خان ندیم نے مشن جہاں چھوڑا تھا اسے آگے لیکر بڑھ رہے ہیں میرا جینا مرنا خان ندیم گروپ کے دوستوں کیلئے ہے خان ندیم کے فرزند خان سعد نے اپنے خطاب میں گروپ کے دوستوں اور اپنے ہردلعزیز لیڈر ملک تنویر اسلم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اپنے چچا خان نعیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے مشکل وقت میں گروپ کی باگ دوڑ سنبھال کر شرافت کے پرچم کو جھکنے نہیں دیا سابق امیدوار وائس چیئرمین و رہنماء مسلم لیگ ن ملک عامر فاروق سکی نے اپنے سپاسنامہ میں ملک تنویر اسلم کا اربوں کے ترقیاتی فنڈز کی فراہمی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دس لاکھ فنڈز کا کہنے والے آئیں آج دیکھ لیں یہاں اربوں روپے کے کام ہورہے ہیں انہوں علاقائی مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے متعدد نئے منصوبہ جات کی تکمیل کی درخواست بھی کی،جلسہ سے ملک خورشید بشارت،چوہدری عمران گل بھروال اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ سابق ممبر ضلع کونسل ملک نذیر نیازی،سابق چیئرمین سلوئی چوہدری بشیر گجر،سابق چیئرمین آڑہ چوہدری خالق داد ایڈووکیٹ،سابق ناظم آڑہ چوہدری امجد ضیاء،سابق کونسلر راجہ راشد اقبال، رہنماء مسلم لیگ ن راجہ محمدیونس ڈنڈوت،راجہ طاہر فیروز نمبردار،راجہ برہان غنی،ملک ابرار حسین دوالمیال، راجہ عدنان مسعود،چیئرمین انجمن تاجران ملک فیاض الحسن،ملک عبداللہ اسلم،ملک عبدالغفار کھرلی،ملک دلاور ممتاز وسنال،ملک قلب عباس جٹ،اللہ دتہ اے ڈی نے خصوصی شرکت کی۔
کوئی تبصرے نہیں