پنجاب کی صوبائی کابینہ میں متوقع توسیع،چکوال کو وزارت ملنے کے امکانات روشن

 


قومی میڈیا کیمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے مشاورت مکمل کرلی 


سابق صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم اعوان ہارٹ فیورٹ،کسی بھی وقت وزارت کا نوٹیفیکیشن متوقع 


وزارت کیلئے پارٹی وابستگی،حلقہ جات میں عوامی رابطے اور ترقیاتی کاموں کیساتھ ساتھ شخصیت پرکھی گئی،ڈھڈیال نیوز کی خصوصی رپورٹ


 چوآسیدن شاہ( برہان غنی راجہ)پاکستان مسلم لیگ کی صوبائی حکومت نے کابینہ میں توسیع کیلئے مشاورت مکمل کرلی،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سابق وزیر اعظم اور صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے ہمراہ پنجاب بھر کے اضلاع سے منتخب ممبران صوبائی اسمبلی سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کے بعد 10صوبائی وزراء کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے ذرائع کیمطابق چکوال سے سابق صوبائی وزیر اور سدا بہار ممبر پنجاب اسمبلی ملک تنویر اسلم اعوان کا نام بھی ان دس وزراء میں شامل ہے وزارت کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن سے وابستگی،حلقہ جات میں عوامی رابطہ،ترقیاتی منصوبہ جات کیلئے کوشش اور شخصیت کا پیمانہ رکھا گیاذرائع کا دعویٰ ہے کہ ملک تنویر اسلم اعوان کا گزشتہ 2018 کا الیکشن جیتنا اور دباؤ کے باوجود پارٹی کو نہ چھوڑنا سب سے بڑا مثبت پوائنٹ رکھا گیا جبکہ حلقہ پی پی 21 میں ان کی جانب سے میگا پروجیکٹس اور عوام کی محبت کو بھی پرکھتے ہوئے ان کا نام شامل کیا گیاہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.