ڈھڈیال میں چوروں کا گروہ ایک بار پھر سرگرم ہوگیا



 ڈھڈیال میں چوروں کا گروہ ایک بار پھر سرگرم ہوگیا۔افراد خانہ کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق نامعلوم باخبر چور کشمیر کالونی میں اس وقت راجہ صابر گھر میں داخل ہوگئے جبکہ گھر کے مکین کہیں گئے ہوئے تھے۔ ان کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوری نے تسلی سے تلاشی لی اور قیمتی سامان چرا کر لے گئے جس کی مالیت لاکھوں میں بتائی جاتی ہے ۔واردات کی اطلاع تھانہ ڈھڈیال میں دے دی گئی ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.