پارلیمانی سیکرٹری وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم چوہدری سلطان حیدر علی خان کی کاوشوں سے فرید کسر ڈھڈیال لنک روڈ کی منظوری دے دی گئی
ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) پارلیمانی سیکرٹری وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم چوہدری سلطان حیدر علی خان کی کاوشوں سے فرید کسر ڈھڈیال لنک روڈ کی منظوری دے دی گئی۔جس پر تقریباً اڑھائی کروڑ لاگت آئے گی۔اس سلسلہ میں فرید کسر میں آج ایک شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے منتظم اعلیٰ سابق چیئرمین یونین کونسل چک عمرا چوہدری ظفر الاسلام فرید کسر تھے جبکہ تقریب کے مہمانان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم چوہدری سلطان محمد حیدر علی اور ممبر قومی اسمبلی میجر طاہر اقبال تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری سلطان محمد حیدر علی خان نے کہا کہ حلقہ پی پی 20 میں پہلے ہی سال میں مسلم لیگ ن کی حکومت میں کم و پیش سات سے اٹھ بڑی سڑکوں کی منظوری ہوئی اور ان پر کام جاری ہے۔علاوہ ازیں ہر یونین کونسل کے لیے فنڈز فراہم کیے گئے ہیں جہاں ہر گاؤں میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔ سابق چیئرمین یونین کونسل چک عمرا چوہدری ظفر الاسلام نےیو سی چک عمرا کی ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کی فراہمی پر منتخب نمائندوں کا شکریہ ادا کیا۔ افتتاحی تقریب میں مسلم لیگ (ن) کی سرکردہ شخصیات، کارکنان اور معززین علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کوئی تبصرے نہیں