حکومت، پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان تعلقات بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،میاں شہباز شریف
چکوال: وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت، پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان تعلقات بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے وہ انڈیپنڈنٹ گرینز پارٹی ڈنمارک کے رہنما سابق رکن ڈنمارک پارلیمنٹ اور دارالحکومت کوپن ہیگن کے امیدوار برائے میئر ملک سکندر صدیق سے ملاقات میں بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے وزیر اعظم ہائوس میں ان سے ملاقات کی تھی ملک سکندر صدیق اور شہباز شریف ملاقات میں پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے اور دیگر اہم امور پر پر تبادلہ خیال کیا گیا ملک سکندر صدیق نے وزیر اعظم کو ڈنمارک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کے بارے میں بھی آگاہ کیا سابق رکن پارلیمنٹ ڈنمارک ملک سکندر صدیق نے وزیر اعظم کی توجہ ضلع تلہ گنگ کی جانب دلائی اور فعال کرنے کی اپیل کی وزیر اعظم نے یقین دہانی کروائی کہ تلہ گنگ ضلع کو جلد فعال کر دیا جائے گا اوروہ خود اس معاملہ کو دیکھیں گے ملک سکندر صدیق نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ،معاون خصوصی وزیر اعظم طارق فاطمی، وزیر زکواۃ و عشر کے علاوہ مشیر وزیر اعلی پنجاب راشد نصراللہ سے بھی ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ملک سکندر صدیق آئندہ چند دنوں میں چکوال کے انتظامی افسران سے بھی ملاقاتیں کریں گے ملک سکندر صدیق نے آبائی علاقے کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے کا عزم کیا واضع رہے کہ ملک سکندر صدیق کا تعلق تلہ گنگ کے علاقےمصریال سے ہے ان کے والد ملک صدیق مرحوم نے 20 سال مسلم لیگ (ن) اسکینڈینیویا کے چیف آرگنائزر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیں جن کی تقرری قائد مسلم لیگ میاں نواز شریف نے کی تھی نیلہ کے قریب ان کا فارم ہائوس بھی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں