چکوال میں ملی یکجہتی کونسل کی جلد تنظیم سازی کی جائے گی،مولانا مظہر حسین کاظمیل
چکوال میں ملی یکجہتی کونسل کی جلد تنظیم سازی کی جائے گی اس بات کا فیصلہ ڈاکٹر نواز ہال دفتر جماعت اسلامی چکوال میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں مولانا مظہر حسین کاظمی نائب صدر اسلامی تحریک شمالی پنجاب و فنانس سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل شمالی پنجاب نے وفد کے ہمراہ شرکت کی جبکہ مولانا عبداللہ نثار جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے علاوہ امیر جماعت اسلامی ضلع چکوال عرفان یونس ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع چکوال ملک افتخار احمد اعوان نے بھی شرکت کی اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی ضلع چکوال حافظ عبدالرئوف اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع چکوال تسکین سید بھی موجود تھے ملاقات میں چکوال میں ملی یکجہتی کونسل کو صوبائی تنظیم کے فیصلے کے مطابق متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا دیگر ملی یکجہتی کونسل کی جماعتوں سے مشاورت کے بعد جلد ضلعی باڈی تشکیل دی جائے گی مولانا عبدالقدوس نقشبندی امیر جمعیت علمائے اسلام (س) پنجاب شمالی اور مولانا محمود الحسن غضنفر سربراہ مرکزی جمعیت اہلحدیث سےبھی ٹیلیفون پر رابطہ کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا جلد تمام جماعتوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کر کے مشترکہ اجلاس بلا کر ضلعی سطح پر تنظیم سازی کی جائے گی۔
کوئی تبصرے نہیں