چوہدری حسنین گوندل اور افضل پاشا کے زیر اہتمام پاشا موبائل زون کی رنگارنگ افتتاحی تقریب،

 


ڈھڈیال( مسرت جعفری ) چوہدری حسنین گوندل اور افضل پاشا کے زیر اہتمام پاشا موبائل زون کی رنگارنگ افتتاحی تقریب، چوہدری خورشید بیگ نے فیتہ کاٹ کر انسٹیٹیوٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ چوہدری حسنین گوندل اور افضل پاشا کے زیر اہتمام مشترکہ کاروبار PMZ INSTITUTE (پی ایم زیڈ پاشا موبائل زون) چوہدری اظہر مارکیٹ نزد نیشنل بنک مین چوک کی رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ نے اپنے دست مبارک سے فیتہ کاٹ کر انسٹیٹیوٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ انکے ساتھ طارق جمیل خان اور مرزا محمد اشرف ساجد حسین گوندل بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مولانا ناصر عباس گوندل نے نئے کاروبار کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔ افتتاحی تقریب میں کثیر تعداد میں کاروباری سیاسی و سماجی لوگوں نے شرکت کی أخر میں آونر چوہدری حسین گوندل اور افضل پاشا نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.