محکمہ تعلیم چکوال نے بالآخر ڈورے ٹیچر تشدد کیس کی انکوائری شروع کردی
ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی ) " باسی کڑھی میں ابال" کے مصداق محکمہ تعلیم چکوال نے بالآخر ڈورے ٹیچر تشدد کیس کی انکوائری شروع کردی۔29 جنوری کو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈورے کی ایک ٹیچر نے حصہ مڈل کی طالبات پر تشدد کیا اور شکایات پر سکول آنے والے والدین کے ساتھ بھی انتہائی نازیبا رویہ اختیار کیا۔ ہیڈ مسٹریس اور طالبات کے والدین کی جانب سے ٹیچر کے رویہ اور سکول کے نظم و ضبط کو خراب کرنے پر باضابطہ طور پر محکمہ تعلیم چکوال کے اعلیٰ افسران کو تحریری درخواستیں دی گئیں لیکن محکمہ کی "برق رفتار" کارکردگی کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ ایک ماہ مکمل ہونے کو ہے لیکن معاملات جوں کے توں ہیں جو محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران کی نااہلی کا ایک کھلا ثبوت ہیں ۔ ذرائع کے مطابق نئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر( سیکنڈری) ڈاکٹر عبدالوحید نے چارج سنبھالتے ہی اس واقعہ کا فوری نوٹس لیا ہے اور ایک انکوائری ٹیم 26 فروری کو سکول میں سٹاف طالبات اور ان کے والدین کے بیانات لیں گے۔
کوئی تبصرے نہیں