ضلع چکوال میں موٹروں اور کاپر وائر چوروں کا گروہ سرگرم
ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) ضلع چکوال میں موٹروں اور کاپر وائر چوروں کا گروہ سرگرم ،گزشتہ چند ہفتوں کے دوران مختلف تھانوں کی حدود میں کئی دکانوں کا صفایا کردیا گیا لیکن ابھی تک اس چور گینگ کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ 16/15 فروری کی درمیانی شب نامعلوم چوروں نے امیر پور منگن مین روڈ پر واقع مارکیٹ میں حسنین جمیل کی موٹر وائنڈنگ شاپ کے تالے توڑ کر 4 موٹریں اور تقریباً 35 کلو کاپر تار جن کی مالیت 5 لاکھ بتائی جاتی ہے چرا کر فرار ہوگئے۔ اسی طرح خان پور میں دو، سہگل آباد میں ایک، ملہال مغلاں میں دو اور بھبھڑ میں بھی موٹر وائنڈنگ کی دُکانوں سے موٹریں اور کاپر تار چوری کرنے کی اطلاعات ملی ہیں لیکن ان وارداتوں میں ملوث گروہ کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ سے لوگوں میں سخت تشویش پائی جارہی ہے۔ موٹر وائنڈنگ شاپ مالکان نے ڈی پی او چکوال سے مطالبہ کیا ہے کہ چوروں کو گرفتار کرکے ان کا چوری شدہ سامان برآمد کروایا جائے۔
کوئی تبصرے نہیں