ممبر صوبائی اسمبلی ملک فلک شیر اعوان کی جانب سے سابق ممبر ڈنمارک پارلیمنٹ اور کوپن ہیگن میئر کے امیدوار سکندر صدیق ملک کے اعزاز میں عشائیہ

 


چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ممبر صوبائی اسمبلی ملک فلک شیر اعوان نے سابق ممبر ڈنمارک پارلیمنٹ اور کوپن ہیگن میئر کے امیدوار سکندر صدیق ملک کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ملک فلک شیر اعوان نے سکندر صدیق ملک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ قرار دیا۔ فلک شیر اعوان نے کہا کہ سکندر صدیق ملک نے نہ صرف تلہ گنگ بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سکندر صدیق ملک نے کہا کہ انہیں پاکستان آ کر بہت خوشی ہوئی ہے،انہوں نے فلک شیر اعوان کی عوام کے لیے خدمات اور لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہنے پر خراج تحسین پیش کیااور انہیں عوام دوست انسان قرار دیا۔سکندر صدیق ملک نے تلہ گنگ ضلع کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے کام کرنے پر بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔عشائیہ میں عارف محمود،طارق محمود،ہارون محموداور دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔ واضح رہے کہ سکندر صدیق ملک اس وقت پاکستان دورے پر ہیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.