پاکستان دورے پر آئےسابق ممبر ڈنمارک پارلیمنٹ سکندر صدیق ملک کی چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات

 


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان دورے پر آئےسابق ممبر ڈنمارک پارلیمنٹ سکندر صدیق ملک نے چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور ٹرمپ اور یورپ کے حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنمائوں کے درمیان پاکستان اورڈنمارک کی سیاست پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔سکندر صدیق ملک نے یوسف رضا گیلانی سے مطالبہ کیا کہ پاکستان تا ڈنمارک پی آئی اے سروس چلائی جائے ،یوسف رضا گیلانی نے سکندر صدیق ملک کو بتایا کہ فی الحال پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کا معاملہ زیر غور ہے اور جب تک کوئی فیصلہ نہیں ہو پاتا اس وقت تک اس کے بارے میں کچھ کہا نہیں جاسکتا۔ تاہم فیصلہ کے بعد وہ سکندر صدیق ملک سے رابطہ کریں گے اور خود آگاہ کرینگے۔ جس پر سکندر صدیق ملک نے یوسف رضا گیلانی کاشکریہ ادا کیا۔سابق ممبر ڈنمارک پارلیمنٹ چیئرمین سینٹ سے ملاقات کے لیے پہنچے تو یوسف رضا گیلانی نے انہیں خوش آمدید کہا اور استقبال کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.