ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کا سپیشل ایشیٹیو پولیس اسٹیشن (SIPS) ڈھڈیال کا اچانک دورہ

 


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے سپیشل ایشیٹیو پولیس اسٹیشن (SIPS) ڈھڈیال کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین نے ان کے ہمراہ تھے۔ آر پی او راولپنڈی ریجن نے تھانہ میں موجود افراد کے مسائل سنے اور انہیں موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ آر پی او بابر سرفراز الپا نے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں ، اشتہاری ملزمان کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کئے جائیں۔ اپنے پیشہ ورانہ امور ایمان داری اور فرض شناسی سے ادا کریں ۔ انہوں نے مزید کہا میرٹ پر انصاف کو یقینی بنایا جائے اور عوام کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اختیارات کا ناجائز استعمال ،کرپشن ، فرائض میں غفلت اور لاپرواہی برتنے والے افسران سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ڈی پی چکوال نے تھانہ کی عمارت اور دیگر امور کے بارے میں آر پی او کو بریف کیا اور انہیں پرتپاک طریقے سے رخصت کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.