متنازع پیکا ایکٹ کالے قانون کے خلاف فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ چکوال تلہ گنگ یونٹ کی جانب سے بھرپور پرامن احتجاجی ریلی اور بھوک ہڑتالی کیمپ کا انعقاد

 


ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) متنازع پیکا ایکٹ کالے قانون کے خلاف فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ چکوال تلہ گنگ یونٹ کی جانب سے ایک بھرپور پرامن احتجاجی ریلی اور بھوک ہڑتالی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ احتجاجی ریلی الائنس بس اڈا سے شروع ہوئی اور تحصیل چوک پہنچ کر بھوک ہڑتالی کیمپ میں تبدیل ہو گئی۔ ریلی میں شریک ضلع بھر کی صحافتی برادری نے پیکا قانون کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور حکومت سے اسے فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ بعدزاں بھوک ہڑتالی کیمپ جو تحصیل چوک میں لگایا گیا اس میں مختلف اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شرکت کی ۔آر آئی یو جے کے اس کامیاب احتجاجی ریلی اور بھوک ہڑتالی کیمپ میں ضلع بھر کی صحافتی برادری شریک تھی ۔ریلی اور بھوک ہڑتالی کیمپ کی قیادت صدر آر آئی یو جے چکوال تلہ گنگ یونٹ محمد ریاض انجم نے کی اسکے علاوہ جنرل سیکرٹری محمد علی اعوان ، چئیرمن ایگزیکٹو باڈی توقیر انور ،ممبر ایگزیکٹو باڈی مرزا ساجد ، ممبران میں اظہر کہوٹ ، محسن علی جعفری ، ساجد بلوچ ، علی خان ، چوآسیدن شاہ سے سینئیر نائب صدر راجہ برہان غنی کی قیادت میں مزمل اصغر، طارق محمود ، ملک عبد القیوم سیٹھی ، کلر کہار سے جوائنٹ سیکرٹری عثمان اعوان کی قیادت میں خلیل شاکر ، اسرار چلہ،راجہ قمر شامل تھے شریک ہوئے ڈھڈیال سے اسٹیشن ہیڈ ریاض بٹ کی قیادت میں ڈاکٹر ظہیر احمد خان یوسفی،خرم شہزاد اعوان اور محمد نعیم شامل تھے جبکہ تلہ گنگ اور لاوہ سے نائب صدر نذر چوہدری کی قیادت میں سید ارشاد حسین شاہ کاظمی ، صداقت ملک ، الیاس شاہ اور حافظ محمد امتیاز شریک ہوئے دیگر صحافیوں میں چوہدری عمران قیصر عباس ، ناصر آرائیں ، سلیم رحمانی شامل تھے۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر محمد اشرف آصف جلالی بھی دیگر رہنماؤں کے ہمراہ صحافتی برادری سے اظہارِ یکجہتی کے لیے بھوک ہڑتالی کیمپ میں پہنچے ۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.