ضلع چکوال میں پہلے مرحلے میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے، ذیشان شریف قیصرانی
محکمہ ریونیو میں رشوت اور کرپشن کو قطعی طور پر برداشت نہیں کیا جائے گا، اسسٹنٹ کمشنر چکوال
چکوال (بیورو رپورٹ)وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر چکوال میڈم قراتالعین ملک کی زیر نگرانی ضلع چکوال میں پہلے مرحلے میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔ محکمہ ریونیو میں رشوت اور کرپشن کو قلعی طور پر برداشت نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر چکوال ذیشان شریف قیصرانی نے اپنے دفتر میں صحافی و کالم نگار نائب صدر چکوال پریس کلب رجسٹرڈ راجہ افتخار احمد سے کیا
ایک سوال کہ وزیر اعلی پنجاب کے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے احکامات کیا شہروں تک محدود ہیں یا شہر سے دور دراز مضافاتی علاقوں میں بھی سرکاری زمینوں پر قابض بااثر افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا کا جواب دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے بعد دیہاتوں میں بھی تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن شروع کیا جائے گا۔محکمہ ریونیو میں رشوت اور کرپشن کے سوال پر اسسٹنٹ کمشنر چکوال کا کہنا تھا کہ سائلین کے جائز کام میرٹ پر کرنے پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور محکمہ ریونیو کا کوئی بھی اہلکار رشوت یا کرپشن میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کوئی تبصرے نہیں