تحصیل چوک فلائی اوور پل منصوبہ سے چکوال کی تعمیر و ترقی میں بنیادی تبدیلی ہو گی،فخر محمود مرزا
تحصیل چوک فلائی اوور پل منصوبہ سے چکوال کی تعمیر و ترقی میں بنیادی تبدیلی ہو گی جس سے نہ صرف ٹریفک روانی بہتر ہو گی بلکہ شہر کی خوبصورتی کا باعث بھی بنے گا۔ ایم این اے میجر طاہر اقبال نے ہمیشہ لانگ ٹرم منصوبہ جات دیے جن میں چکوال یونیورسٹی کا منصوبہ بھی شامل تھا جس کا اظہار راجہ یاسر سرفراز نے بھی برملا کیا۔ فلائی اوور منصوبہ چکوال اور اس کے باسیوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے۔ چند محدود سوچ کے حامل عناصر کی طرف سے مخالفانہ بیانات کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔ بزرگ سماجی و صحافتی شخصیت مخدوم فخر محمود مرزا نے میجر طاہر اقبال ایم این اے اور چوہدری حیدر سلطان کی طرف سے دیے جانے والے اس منصوبہ کو سراہا۔
کوئی تبصرے نہیں