تھانہ ڈھڈیال کی حدود میں چور سرگرم ، کوٹ اقبال سے لاکھوں روپے مالیت کی گائے چوری کر لی گئی
ڈھڈیال(نامہ نگار) تھانہ ڈھڈیال کی حدود میں چور سرگرم ، کوٹ اقبال سے لاکھوں روپے مالیت کی گائے چوری کر لی گئی ۔اطلاعات کے مطابق چوروں نے رات کی تاریکی میں حاجی گل زمان پٹھان کے مکان کی عقبی دیوار کو توڑ کر وہاں موجود قیمتی گاۓ چرا لی جس کی مالیت 6 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔چوری کی وار دات کی رپورٹ تھانہ ڈھڈیال میں درج کرا دی گئی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں