ڈھڈیال میں مسلح ڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی اور دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے
ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) ڈھڈیال میں مسلح ڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی اور دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے۔ چوہدری محمد سلیم جن کا چک بیلی روڈ پر کریانہ سٹور ہے معمول کے دکان بند کرکے اپنے بیٹے عبد الشکور کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ شب 8:40 کے قریب ریلوے گراؤنڈ میں حمزہ نان شاپ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار تین ڈاکوؤں میں سے ایک نے اتر کر انہیں روک لیا جبکہ باقی دو نے ان پر پسٹل تان لیے اور ان سے ایک تھیلہ جس میں سات لاکھ نقدی ، رجسٹر حساب ، گودام اور سیف کی چابیاں تھیں چھین کر ریلوے گراؤنڈ کی جانب فرار ہو گئے۔ چوہدری سلیم نے پولیس کو بتایا کہ ڈاکوؤں کی عمریں 35/30 سال کے لگ بھگ تھیں، پنجابی بول رہے تھے اور وہ انہیں سامنے آنے پر شناخت کر سکتے ہیں۔ ڈھڈیال پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں