دی نالج سکول راجہ اسلم کیمپس جہلم روڈ چکوال میں 16ویں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی

 


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) دی نالج سکول راجہ اسلم کیمپس جہلم روڈ چکوال میں 16ویں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی، مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر چکوال ذیشان شریف قیصرانی تھے۔جبکہ تقریب کی صدارت ہورائزن گروپ آف کالجز کے منیجنگ ڈائریکٹر چوہدری ہمایوں اسلم نے کی۔ پروبینز سکول کے پرنسپل سارہ بلال ،ڈسٹرکٹ پبلک ہائر سیکنڈری سکول کی وائس پرنسپل عنبرین اختر اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی ایسوسی ایٹ پروفیسر رضوانہ اعجاز نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ خطبہ استقبالیہ پرنسپل دی نالج سکول راجہ اسلم کیمپس کاشف ندیم نے پیش کیا اور سکول کی گزشتہ سولہ سالہ تاریخ اور تعلیمی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی اور بتایا کہ دی نالج سکول راجہ اسلم کیمپس قیام سے لے کر آج تک اعلیٰ اور معیاری تعلیم کی فراہمی کا ریکارڈ برقرار رکھے ہوئے ہے انہوں نے اساتذہ اور طلباءو طالبات کی محنت کو سراہا ۔قبل ازیں ڈائریکٹر دی نالج سکول راجہ علی اعجاز خان نے تقریب میں شرکت کے لیے آنے والے مہمانان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ذیشان شریف قیصرانی اور دیگر کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پرتعلیمی اور نصابی سرگرمیوں میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباءو طالبات میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ جبکہ خصوصی کارکردگی پر اساتذہ کو بھی شیلڈ دی گئیں۔ تقریب میں طلباءو طالبات نے ٹیبلوز اور دیگر پروگرام پیش کیے جنہیں حاضرین نے سراہا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.