تحریک لبیک پاکستان چوآ سیدن شاہ سٹی باڈی کے وفد کی دارالعلوم مختار مدنی چوآ سیدن شاہ کے پرنسپل حضرت علامہ مولانا پیر سید سلطان شاہ ہمدانی سے ملاقات
چوآ سیدن شاہ (بیوروچیف) تحریک لبیک پاکستان چوآ سیدن شاہ سٹی باڈی کے وفد نے دارالعلوم مختار مدنی چوآ سیدن شاہ کے پرنسپل حضرت علامہ مولانا پیر سید سلطان شاہ ہمدانی سے ان کے دفتر واقع چکوال روڈمحلہ کرنل فیروز ٹاؤن چوآ سیدن شاہ میں ملاقات کی اس موقع پر علامہ قاری محمد ثقلین حیدر عطاری،علامہ قاری عبدالعزیز سیالوی،قاری محمد سلیمان بھی موجود تھے۔حضرت علامہ سید سلطان شاہ ہمدانی نےوفد کو ناموس رسالت کے سلسلہ میں تحریک لبیک پاکستان کے وفد کو اپنے تعاون کی یقین کرائی اور کہا کہ سیاست میں تو اختلاف ہوسکتا ہے لیکن دین کے معاملے میں ہمارا مشن ایک ہے ملاقات میں موجود علماء کرام نے TLPچوآ سٹی کی نئی باڈی کے ساتھ چلنے اور ہر طرح کی حمایت کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی-تحریک لبیک پاکستان چوآ سیدن شاہ سٹی باڈی کے وفد میں سرپرست اعلیٰ سید طلحہ فاروق ناظم اعلیٰ PP 21 محمد اسد عطاری، ناظم خدمت خلق پی پی 21 عقیل احمد،امیر سٹی چوآ قاری محمد بلال مدنی،نائب ناظم اعلی چوآ سٹی محمد شبیر،ناظم نشر و اشاعت غلام فرید،تحریکی ڈیزائنر محمد ارسلان سیالوی،ناظم دفتر ایوب سلطانی شامل تھے آخر میں سرپرست اعلیTLP چوآ سٹی باڈی سید طلحہ فاروق نے دعا فرمائی۔
کوئی تبصرے نہیں