منیر پبلک سکول اینڈ کالج ڈھڈیال کے زیر اہتمام یوم والدین اور سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب


 

ڈھڈیال (مسرت جعفری) منیر پبلک سکول اینڈ کالج ڈھڈیال کے زیر اہتمام یوم والدین اور سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب کا اہتمام جمعرات کے روزنجی مارکی میں کیا گیا جس میں مہمان خصوصی معروف قانون دان سید اعجاز حسین ہمدانی ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا منیر پبلک سکول کے لائق اساتذہ کی بدولت بچوں نے ادراے کا نام روشن کیاہے چیئرمین منیر سکول سسٹم سید منیر حیدر شاہ نے کہا کہ اساتذہ کے ساتھ والدین کو بھی بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینی چاہیے روزانہ کی بنیاد پر ہوم ورک چیک کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی منیر پبلک سکول کے بچوں نے بورڈ میں ٹاپ کیا ہے

سابق ناظم رانا بشیر سراج نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز تعلم ہر خصوصی توجہ دے رہی ہیں تاکہ طلبہ و طالبات تعلیم کے میدان میں شاندار کارکردگی دکھاہیں تقریب میں سکول کے بچوں نے خاکے ٹیبلو ملی نغمے ڈرامے پیش کئے جنہیں بچوں کے والدین نے بہت سراہا اس موقع پر ہونہار بچوں اور سکول ٹیچرز میں انعامات تقسیم کیے گئے آخر میں سکول پرنسپل حمیرا اشرف نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام معززین کا شکریہ ادا کیا انہوں نے بتایا کہ منیر پبلک سکول ڈھڈیال میں2018 میں قائم ہوا 2019 سے 2024 تک منیر پبلک سکول کے بچوں نے میٹرک اور ایف ایس سی کے امتحانات میں ڈھڈیال مرکز میں ٹاپ کیا امسال ایف ایس سی کے امتحان میں منیر پبلک سکول کی ہونہار طلبہ ام البنین نے 1018 نمبر حاصل کر کے ڈھڈیال مرکز میں سب سے زیادہ نمبر لے کر ٹاپ کیا راولپنڈی بورڈ میں 19 اداروں کا رزلٹ 100 فیصد رہا جن میں منیر پبلک سکول ڈھڈیال بھی شامل ہے تقریب میں سید رضی عباس ہمدانی کے علاؤہ بچوں کے والدین نے بھرپور شرکت کی۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.