ضلع چکوال میں محکمہ مال نے اپنے ہی قوانین کی دھجیاں بکھیرنا شروع کر دیں
ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) ضلع چکوال میں محکمہ مال نے اپنے ہی قوانین کی دھجیاں بکھیرنا شروع کر دیں۔ معلوم ہوا ہے کہ ضلع بھر میں متعدد ایسی تعیناتیاں کی گئی ہیں جس سے محکمہ مال کے قوانین کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔ محکمہ مال کے قوانین کے مطابق ضلع میں پٹواری اپنے آبائی گاؤں کے دس کلو میٹر کی حدود کے اندر ،گرداور اپنی قانون گوئی جبکہ نائب تحصیلدار اپنی تحصیل میں تعینات نہیں ہوسکتا لیکن ضلع میں متعدد ایسی تعیناتیوں کی اطلاعات ملی ہیں جو محکمہ مال کے قوانین کے بالکل برعکس ہیں۔ جس کی ایک مثال نائب تحصیلدار ذوالقرنین کی ہے جن کا آبائی قصبہ فرید کسر ہے لیکن وہ قوانین کے خلاف اپنی ہی تحصیل چکوال میں تعینات ہیں اور ڈھڈیال قانون گوئی کے ریونیو آفیسر ہیں۔اسی طرح کی کئی اوربھی تعیناتیوں کی اطلاعات ہیں جن کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔محکمہ مال پنجاب کے اعلیٰ حکام ان بے قاعدگیوں اور قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کا فوری نوٹس لیں اور ایسے افسران کو تحصیل بدر کیا جائے جو اپنے آبائی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں اور وہیں ان کی تعیناتی کی گئی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں