ڈھڈیال اور اس کے ملحقہ دیہات کے عوام رمضان المبارک میں چینی پر حکومتی ریلیف حاصل کرنے میں ناکام
ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) ڈھڈیال اور اس کے ملحقہ دیہات کے عوام رمضان المبارک میں چینی پر حکومتی ریلیف حاصل کرنے میں ناکام ، ڈھڈیال اور دیگر اہم پوائنٹس کو نظر انداز کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے آغاز پر چکوال شہر، چوآسیدن شاہ،کلرکہار، اور تلہ گنگ میں چینی کے 18 پوائنٹس قائم کیے ہیں۔جہاں عام مارکیٹ سے 30 روپے فی کلو سستی چینی فروخت کی جارہی ہے لیکن ڈھڈیال جس کے ساتھ تقریباً 60 سے زائد دیہات منسلک ہیں لیکن یہاں سستی چینی کا کوئی پوائنٹ قائم نہیں کیا گیا جس پر عوام نے سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔علاوہ ازیں خان پور ، ملہال مغلاں جن کے ساتھ بھی دیہات کی ایک بڑی تعداد منسلک ہے کو نظر انداز کردیا گیا ہے۔علاقہ کی عوام نے ڈپٹی کمشنر چکوال سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈھڈیال اور دیگر اہم قصبات میں سستی چینی کا پوائنٹس بنائے جائیں تاکہ غریب عوام حکومت پنجاب کےاس ریلیف سے مستفید ہو سکیں۔

کوئی تبصرے نہیں