ضلع بھر میں محکمہ ہائی وے چکوال کی عدم توجہی کے باعث سینکڑوں رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور گڑھوں میں تبدیل ہوگئیں

 


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) ضلع بھر میں محکمہ ہائی وے چکوال کی عدم توجہی کے باعث سینکڑوں رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور گڑھوں میں تبدیل ہوگئیں۔جس کی وجہ سے عوام کو بے پناہ مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔ محکمہ ہائی وے جن کی نظر صرف بڑے روڈز کی تعمیر کی آڑ میں بھاری کمیشن پر ہے گزشتہ کئی سالوں سے رابطہ سڑکوں کی مرمت اور تعمیر پر کوئی توجہ نہیں دے رہا جس کی وجہ سے وہ سڑکیں خستہ حال اور سخت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ صرف یونین کونسل پادشاہان کی ہی مثال لے لیں جہاں موہڑہ الہو چوک مسوال لنک روڈ، موہڑہ الہو لنک روڈ ، پادشاہان گلاب چوک ڈھوک دندی روڈ، پادشاہان بھیں لنک روڈ، موہڑہ اعوان لنک روڈ، ڈھوک قادہ لنک روڈ، چوہان ہسولہ لنک روڈ، لوہیسر ڈھوک جکھڑ لنک روڈ تباہ حال اور گڑھوں میں تبدیل ہوچکے ہیں لیکن گزشتہ دو دہائیوں سے ان کی بحالی کی جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ یہی حال ضلع بھر کی دیگر سڑکوں کی ہیں لیکن محکمہ ہائی وے کے افسران صرف ایسے منصوبوں پر توجہ دے رہے ہیں جن کی تکمیل سے صرف ان کی جیبیں بھاری ہورہی ہیں۔اس صورتحال میں ہمارے منتخب نمائندوں کا کردار بھی صرف ایک خاموش تماشائی کا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نوٹس لیں۔




..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.