گورنمنٹ گریجویٹ کالج پنوال میں ثقافتی دن کی شاندار تقریب
گورنمنٹ گریجویٹ کالج (پنوال) میں پنجابی ثقافت، موسیقی اور ادب کی شاندار عکاسی دیکھنے کو ملی، جہاں طلبہ اور اساتذہ نے جوش و خروش کے ساتھ ثقافتی دن منایا۔
تقریب میں طلبہ و اساتذہ کی مختلف سرگرمیوں کی وجہ سے حاضرین و شرکا کو پنجابی زبان، ادب اور موسیقی کی بھرپور جھلک ملی۔ تقریب میں خوبصورت پنجابی شاعری پیش سنائی گئی جبکہ مختلف طلبہ گروپس نے روایتی پنجابی گیت گا کر سماں باندھ دیا۔ پنوال کے مشہور گلوکار گروپ نے ریشم بٹ اور چوہدری شاہد کی سرکردگی میں مقامی لوک گیت سنا کر بھرپور داد سمیٹی ۔ بعد ازاں مقامی فنکار خضر اور غلام علی نے ساتھ سیف الملوک گا کر حاضرین کومسحور کر دیا۔
یوم ثقافت پہ طلبہ نے روایتی رقص سمی سمیت دیگر ثقافتی گانوں پر ڈانس کیا اور بھرپور داد سمیٹی ۔
اسٹیج کی خوبصورت سجاوٹ فرسٹ ایئر آرٹس کے طلبہ نے کی جس میں پنجابی ثقافت اور روایات کی مکمل عکاسی کی گئی ۔جبکہ سیکنڈ ایئر آرٹس کے طلبہ نے ایک خاص ثقافتی گوشہ ترتیب دیا، جس میں پنجابی ورثے کی مختلف جھلکیاں پیش کی گئیں۔ تقریب کے انعقاد میں شعبہ انگریزی کے پروفیسر شاہد آزاد اور پروفیسر قاسم عباس نے مرکزی کردار ادا کیا، جبکہ انتظامی کمیٹی کے دیگر ممبران نے بھی بھرپور تعاون کیا۔
وائس پرنسپل سہیل ملک نے طلبہ و اساتذہ کو ایک بھرپور پروگرام تشکیل دینے پر مبارکباد دی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج پنوال میں نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
کوئی تبصرے نہیں