ضلع چکوال کی سب پہلی نیوز ویب سائٹ ڈھڈیال نیوز ڈاٹ کام نے اپنے 19 سال مکمل کرلیے
ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی ) ضلع چکوال کی سب پہلی نیوز ویب سائٹ ڈھڈیال نیوز ڈاٹ کام نے اپنے 19 سال مکمل کرلیے۔ اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ڈھڈیال نیوز ٹیم کو 19 ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد کے پیغامات بھیجے کر ان کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ڈھڈیال نیوز کی ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ چکوال کی عوام کو ضلع کی تازہ ترین خبروں سے باخبر رکھنا ڈھڈیال نیوز کےلیے ایک اعزاز ہے ۔ اس پر ڈھڈیال نیوز ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ عوام خصوصاً بیرون ملک مقیم چکوالیوں کو ضلع چکوال کے حالات سے آگاہی کے لئے ڈھڈیال نیوز اپنی خدمات جاری رکھے گی۔ مبارکباد مبارکباد دینے والوں میں ملک فدا الرحمان اسلام آباد، ڈاکٹر بلال حسین نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز اسلام آباد، صدر لیبر ونگ مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر اعجاز ملک، چیئرمین بن قطب فاؤنڈیشن بشیر ملک ، چوہدری نجم الحسن ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چکوال، یار محمد ڈی جی سیمنٹ، عمر مرزا دنیا نیوز، سید شاہ فیصل ہمدانی، ترجمان ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن چکوال، ڈاکٹر ظہیر احمد خان یوسفی صدر ڈھڈیال پریس کلب، راجہ تیمور حسن موہڑہ خورد، ملک عصمت کمال چکوال، حاجی دلدار حسین ڈھڈیال، کاروان آل عباء چکوال، سید موسیٰ شاہ تلہ گنگ، ڈاکٹر عبدالوحیدمغل ترجمان عوامی اتحاد گروپ ڈھڈیال، سید الیاس رضا ہمدانی منیجر بینک الحبیب ڈھڈیال، بلال معاویہ سنگوالہ تلہ گنگ، محمد حسین پاکستان ٹائر سروس ڈھڈیال، باسط علی اعوان فلائی ھادی گروپ آف ٹریولز چکوال،نائب صدر مسلم لیگ (ن) مانچسٹر (یو کے) ملک محمد سفیان، سید اعجاز ہمدانی ایڈووکیٹ،ڈاکٹر عامر شہزاد، ماسٹر غلام حسنین ہرڑ، محمد صغیر مغل ڈھوک جکھڑ ، بلال احمد( نمبردار) ڈھوک ڈبری نیلہ روڈ چکوال، چوہدری عطاء خان مغل سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اینڈ فائٹ فار رائٹ، محمد خان منہاس ویلفیر آفیسر یو سی چک عمرا،شاہد وارثی کمپیوٹر ڈھڈیال، محمد بشیر حیدر پادشاہان، محمدامیر مغل ڈھوک ودھن، ارسلان بٹ ڈھوک جکھڑ،اعجاز احمد امیر پور منگن اور دیگرسیاسی و سماجی شخصیات شامل ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں