ڈی پی او چکوال کی زیر صدارت کھلی کچہری میں بہترین کارکردگی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے مالک ایس ایچ او تھانہ چوآسیدن شاہ مرزا آصف محمود اور انکی ٹیم کے چرچے

 


چوآسیدن شاہ (ملک ابرار حسین سے) ڈی پی او چکوال کی زیر صدارت کھلی کچہری میں بہترین کارکردگی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے مالک ایس ایچ او تھانہ چوآسیدن شاہ مرزا آصف محمود اور انکی ٹیم کے چرچے،کھلی کچہری میں شریک سائلین نے بھی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔ ڈی پی او چکوال احمد محی الدین نے بھی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے مرزا محمد آصف اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ چوآسیدن شاہ میں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال احمد محی الدین کی زیر صدارت کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں سائلین سمیت بڑی تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی،اس موقع پر سائلین باالخصوص بشارت ایریا میں تہرے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری،قصبہ دوالمیال میں قاتل کو ٹریس کرنے اور چوآسیدن شاہ شہر میں چند سال قبل قتل کیے جانیوالے نوجوان کے قاتل کی أذاد کشمیر سے گرفتاری پر ایس ایچ او تھانہ چوآسیدن شاہ مرزا محمد آصف محمود اور انکی ٹیم میں شامل اسسٹنٹ سب انسپکٹر ماجد کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او چکوال نے بھی مذکورہ بالا پولیس افسران کی تعریف کی اور ایس ایچ او مرزا محمد آصف کی پوری ٹیم کو بیس ہزار رویے بطور انعام دینے اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازنے کا اعلان کیا۔معززین علاقہ نے ڈی پی او چکوال پر واضح کیا کہ مرزا محمدآصف محمود کی سربراہی میں تھانہ پولیس چوآسیدن شاہ کی کارکردگی میں واضح بہتری آئی ہے اور اہل علاقہ کا پولیس پر اعتماد بھی بڑھ رہا ہے جس سے جرائم میں واضح کمی آئی ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.