ڈپٹی ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام چکوال صفدر محمود ملک کی سابق وفاقی وزیر،ممبر قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر اقبال ملک سے پبلک سیکرٹریٹ چکوال میں ملاقات

ڈپٹی ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام چکوال صفدر محمود ملک کی سابق وفاقی وزیر،ممبر قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر اقبال ملک سے پبلک سیکرٹریٹ چکوال میں ملاقات

ملاقات میں صفدر ملک نے میجر (ر) طاہر اقبال ملک کو وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے مستحق افراد کیلیئے دیئے گئے پانچ ہزار کے امدادی پیکج و دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی،جس پر میجر (ر) طاہر اقبال ملک نے انکو واضع ہدایات دیں کہ شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے اور ان رقوم کو جلد از جلد نہ صرف عوام تک پہنچایا جائے بلکہ فرنچائزز میں کٹوتی کی شکایات پر بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس موقع پر فوکل پرسن ایم این اے ہاؤس برائے BISP خواجہ زاہد محمود ربال،چوہدری محمد اشرف مسوال اور چوہدری نواز منگن ایڈووکیٹ جمالوال بھی موجود تھے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.