ایڈیشنل سیشن جج چکوال جہانگیر علی گوندل کی معزز عدالت نے ملزم کو 20 سال قید اور 8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی
چکوال (راجہ افتخار سے) پنجاب پولیس کے فرض شناس اور نڈر پولیس آفیسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر چوہدری اختر کے بطور چوکی انچارج بلکسر منشیات کیس میں دیے گئے استغاثہ میں ایڈیشنل سیشن جج چکوال جہانگیر علی گوندل کی معزز عدالت نے ملزم کو 20 سال قید اور 8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے فرض شناس اور نڈر پولیس آفیسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر چوہدری اختر نے بطور چوکی انچارج بلکسر 12 اگست 2024 کو ہمراہ ٹیم کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالرحمن ساکن ہری پور کے پی کے سے 11000 ہزار گرام افیون برآمد کرکے ملزم کے خلاف تھانہ صدر چکوال میں منشیات ایکٹ یو ایس 9 (1) 5F CNSA کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
آج جہانگیر علی گوندل ایڈیشنل سیشن جج چکوال کی معزز عدالت نے ملزم کا جرم ثابت ہونے پر اسے 20 سال قید اور 8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔
اسسٹنٹ سب انسپکٹر چوہدری اختر جو کہ آج کل راولپنڈی میں اپنے فرائض منصبی ادا کر رہے ہیں نے بطور چوکی انچارج ملہال مغلاں اور بلکسر منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کو ٹورنے میں بے شمار کامیابیاں حاصل کی تھی اس کے علاؤہ اپنی بہادری اور جرات میں بھی ایک خاص مقام رکھتے ہیں
بلاشبہ ایسے پولیس آفیسر پنجاب پولیس اور شہدیوں اور غازیوں کی سرزمین چکوال کا فخر ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں