ملک فتح خان آف لیٹی حال مقیم برمنگھم کا ڈاکٹر ارشد ملک کی خصوصی دعوت پر بے سہارا عمر رسیدہ افراد کے ادارے ”سائبان“کا دورہ
چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تلہ گنگ کے معروف سماجی گھرانے کے چشم و چراغ اورجنرل سیکرٹری فرینڈز آف چکوال برمنگھم(یوکے) ملک فتح خان آف لیٹی حال مقیم برمنگھم نے صدر انجم بہبود مریضاں تلہ گنگ ڈاکٹر ارشد ملک کی خصوصی دعوت پر بے سہارا عمر رسیدہ افراد کے ادارے ”سائبان“کا دورہ کیا اور وہاں پر مقیم عمر رسیدہ افراد سے گھل مل گئے۔ ان کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سائبان ٹیم ڈاکٹر ارشد ملک ،ملک غلام عباس ،ملک ندیم اختر اور حامد علی اعوان نے ملک فتح خان کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔ ملک فتح خان نے ”سائبان“کا تفصیلی معائنہ کیا ۔”سائبان“کی ٹیم نے انہیں ادارہ سے متعلق تفصیلی آگاہی اور بریفنگ دی اور بتایا کہ ادارہ سائبان تلہ گنگ میں بے سہارا ،عمر رسیدہ افراد پر کام کر رہا ہے ،ملک فتح خان نے وزیٹر بک میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے ”سائبان“کے انتظامات کو قابل تحسین قرار دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ فرینڈز آف چکوال یوکے مزید سہولیات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرے گی۔
کوئی تبصرے نہیں