محمد ثقلین مہرو صدر پی ٹی آئی ابو ظہبی اور جعفر عباس کی جانب سے امارات میں مقیم چکوالیوں کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام، تقریب میں 23 مارچ کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا

 


ابوظہبی ( خصوصی رپورٹ) محمد ثقلین مہرو اور جعفر عباس کی جانب سے چکوال کے معزیزین اور دیگر حلقہ احباب کے اعزاز میں افطار کا اہتمام دبئی کے ایک نجی ریسٹورنٹ میں کیا گیا۔ تقریب کا آغاز خرم عباس نے تلاوت قرآن مجید سے گیا جبکہ حافظ اکرام کرسال نے افطار سےقبل دعائیہ کلمات ادا کئے۔ تقریب میں شرکت کرنے والوں میں ملک تصدق حسین اعوان، چوہدری طارق حسین کمانڈو، چوہدری ممتاز حسین، چوہدری جمشید بہکڑی، چوہدری نثار چکرال، عبد الوہاب جھکڑ، حافظ محمد اکرام، ملک آصف بوجھال، تصور حسین گجر، چوہدری ندیم کرسال، راجہ رضوان جویا میر، ملک عارف تترال، ملک افضل نوابی، چوہدری اشتیاق حسین، چوہدری طیب منگوال، عبد اللہ کہوٹ، چوہدری عمران پھرپور ، ملک سعد اعوان، درویش انجینرنگ گروپ، عالیہ ووٹ، مہرو پیلو کے معزیزین ور دیگر معزیزین علاقہ نے پھرپور شرکت کی۔ 


تقریب کے اختتام پر 23 مارچ کی مناسبت سے کیک کاٹا کیا اور پاکستان کی سلامتی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.