بریگیڈیئر(ر) نجب خان، چوہدری اظہر محمود چکرال اور چوہدری سہیل احسن کی "ڈھڈیال نیوز" کی انیسویں سالگرہ پر چیف ایڈیٹر ڈھڈیال نیوز ریاض بٹ کو دلی مبارکباد

 


ڈھڈیال( نامہ نگار خصوصی) معروف عسکری شخصیت بریگیڈیئر(ر) نجب خان نے "ڈھڈیال نیوز" کی انیسویں سالگرہ پر چیف ایڈیٹر ڈھڈیال نیوز ریاض بٹ کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی ٹیم کی محنت، دیانتداری اور پیشہ ورانہ وابستگی ان دو دہائیوں کے دوران بے مثال رہی ہے۔ اس علاقے کے مقیم افراد، دیگر شہروں میں آباد لوگ اور بیرون ملک بسنے والے افراد روزانہ کی بنیاد پر مقامی خبروں سے باخبر رہتے ہیں۔صحافت کا یہ مقدس پیشہ آج کی دنیا میں معلومات کی ترسیل کا تیز ترین ذریعہ بن چکا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ اور آپ کی ٹیم کو مزید ترقی عطا فرمائے اور دھدیال نیوز کو پاکستان کے صفِ اول کے معلوماتی ذرائع میں شامل کرے۔برمنگھم یو کے سے چیئرمین فرینڈز آف چکوال چوہدری اظہر محمود چکرال نے"ڈھڈیال نیوز" کی 19ویں سالگرہ پر ڈھڈیال نیوز ٹیم کو دلی مبارکباد دی ہے۔اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ "ڈھڈیال نیوز" نے بیرون ملک مقیم چکوالیوں کو ضلع بھر کی تازہ ترین صورتحال سے باخبر رکھا ہے۔ بلاشبہ یہ ڈھڈیال نیوز کی ٹیم کی انتھک محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے ڈھڈیال نیوز ٹیم کےلیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اوراس امید کا اظہار کیا کہ ڈھڈیال نیوز اپنا یہ سفر جاری رکھے گا۔چوہدری سہیل احسن (مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ چکوال) نے ڈھڈیال نیوز کی 19ویں سالگرہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ ڈھڈیال نیوز نے علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے میں ایک نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ڈھڈیال نیوز کو 19ویں سالگرہ مبارک ہو اور ہم اس کی مزید کامیابیوں کےلیے دعا گو ہیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.