شعبہ انگریزی گورنمنٹ گریجویٹ کالج (پنوال) چکوال میں یوم پاکستان کے حوالے سے ایک تقریب کاانعقاد ہوا

 


شعبہ انگریزی گورنمنٹ گریجویٹ کالج (پنوال) چکوال میں یوم پاکستان کے حوالے سے ایک تقریب کاانعقاد ہوا جس میں طلبہ و طالبات نے وطن عزیز کی بقا وترقی کے لئیے گرانقدر جذبات کااظہار کیا۔تقریب کاآغاز معراج فاطمہ نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ عائلہ اکرام ، عائشہ صدیقہ اور حیدر رضا نے پاکستان کی محبت میں ملی نغمات گائے ۔ معراج بی بی نے معروف شاعر تابش کمال کی نظم تحت الفظ میں سنائی ۔ ملائیکہ خوشبو، ایمن مشتاق اور ارم الطاف نے قراداد و قیام پاکستان کے حوالے سے متاثر کن تقاریر کیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ شعبہ اردو پروفیسر عمر رؤف نے استحکام پاکستان کے لئیے قومی احساس کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ پروفیسر فاروق بلال نے اپنی گفتگو میں کہا کہ حالات کی ابتری کے باوجود ہمارے معاشرے میں ایسی مثالیں موجود ہیں جنہیں قابل تقلید بنایا جا سکتا ہے ۔ تقریب کے اختتام پر سربراہ شعبہ انگریزی پروفیسر شاہد آزاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انفرادی سطح پر اپنی ذات کو پاکستان بنا لیا جائے تو پھر ہمارے ملک کی اجتماعی صورت بھی حب وطن اور استحکام وطن جیسے جذبات سے متشکل ہو جائے گی ۔ تقریب کے بعد “مینار پاکستان کی آپ بیتی” کے موضوع پر انگریزی اور اردو زبانوں میں ایک تحریری مقابلے کا انعقاد بھی ہؤا۔ چھٹے سمسٹر میں مضمون نویسی کے مقابلے میں میمونہ وسیم اول، معراج فاطمہ دوم اور سعدیہ کلثوم نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ چوتھے سمسٹر کے مضمون نویسی کے مقابلے میں حیدر رضا اول، معراج بی بی دوم اور نداکائنات تیسری پوزیشن کے حقدار قرار پائے ۔ دونوں کلاسز کے مشترکہ انگریزی مقابلے میں بی ایس انگلش سمسٹر فور کی طالبات امِ ایمن اور ارم الطاف نے بالترتیب پہلی اور تیسری پوزیشنز حاصل کیں جبکہ چھٹے سمسٹر کی طالبہ ایمن مشتاق نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.