چکوڑہ :صدام کہوٹ نے فرینڈز آف چکوال برمنگھم(یوکے) کے صدر چوہدری عارف اقبال اور جنرل سیکرٹری ملک فتح خان کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا

 




چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چکوڑہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت صدام کہوٹ نے فرینڈز آف چکوال برمنگھم(یوکے) کے صدر چوہدری عارف اقبال اور جنرل سیکرٹری ملک فتح خان کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا جس میں علاقہ اور گردونواح سے معروف شخصیات نے شرکت کی ۔ جن نمایاں شخصیات نے صدام کہوٹ کے افطار ڈنر میں شرکت کی ان میں کنٹری بیوروچیف دنیا نیوز ہانگ کانگ چوہدری طاہر اقبال آف تھنیل فتوحی ،مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے صدر ڈاکٹر اعجاز مغل ،شیخ محمد اقبال ،راجہ محمد یونس آف تھنیل فتوحی ،چوہدری محمد افضل آف تھنیل فتوحی،مسلم لیگی رہنما سیٹھ محمد عرفان اور دیگر سرکردہ شخصیات شامل ہیں۔ چوہدری عارف اقبال اور ملک فتح خان نے افطار ڈنر پر صدام کہوٹ سے اظہار تشکر کیا ۔اس موقع پر فرینڈز آف چکوال برمنگھم(یوکے)کی طرف سے سیکرٹری جنرل ریجنل یونین آف جرنلسٹس شمالی پنجاب عبدالغفور منہاس کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ پیش کی گئی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.