الخدمت فاﺅنڈیشن نے فوڈ پیکیج کے تحت سینکڑوں مستحق افراد میں پیکیج تقسیم کیا
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) الخدمت فاﺅنڈیشن نے فوڈ پیکیج کے تحت سینکڑوں مستحق افراد میں پیکیج تقسیم کیا۔تقریب نجی میرج ہال میں منعقد ہوئی۔ جس میں الخدمت فاﺅنڈیشن کی طرف سے مستحق افراد میں فوڈ پیکیج تقسیم کیاگیا۔ تقریب میں امیر جماعت اسلامی ضلع چکوال عرفان یونس ایڈووکیٹ ،صدر الخدمت فاﺅنڈیشن ضلع چکوال نعمان ظفر، جنرل سیکرٹری محمد علی مختار اعوان،انچارج آرفن کیئر پروگرام تسکین سید، حافظ مبشر، معظم حسین ،سیکرٹری انفارمیشن عبدالغفور منہاس اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عرفان یونس ایڈووکیٹ، نعمان ظفر اور محمد علی مختار اعوان نے کہا کہ الخدمت فاﺅنڈیشن بلاتفریق دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے ایک عرصہ سے کام کر رہی ہے ،ہر مشکل وقت میں الخدمت کے رضاکاروں نے اپنا کردار ادا کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ بنیادی سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے مگر افسوسناک امر یہ ہے کہ ہمارے ہاں ریاست یہ ذمہ داری پوری نہیں کر رہی الخدمت فاﺅنڈیشن کا عزم ہے کہ وہ مستحق افراد کو تنہاءنہیں چھوڑے گی اور جہاں تک ممکن ہو سکا ان کی امداد جاری رکھے گی۔الخدمت فاٶنڈیشن کی ٹیم ہر سال کی طرح عید کے اس پر مسرت موقع پر بھی اپنے مسلمان بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہمارا دین اسلام یہ درس دیتا ہے کہ معاشرے میں مالی طور پر کمزور افراد کی مدد کرنا ہمارا عین فرض ہے اور یہ ان کا حق ہے۔بعد ازاں صدر نعمان ظفر نے شرکاؑ کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی ہر موقع پر الخدمت فاٶنڈیشن کی جانب سے بھر پور ساتھ دینے کا عہد کیا۔
کوئی تبصرے نہیں