پاکستان فورم اور فرینڈز آف چکوال برمنگھم(یوکے) کے دو رکنی وفد کی وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی بہبود حکومت پاکستان سید عمران احمد شاہ ولی سے ملاقات

 


چکوال( نامہ نگار)پاکستان فورم اور فرینڈز آف چکوال برمنگھم(یوکے) کے دو رکنی وفد نے وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی بہبود حکومت پاکستان سید عمران احمد شاہ ولی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد میں چوہدری عارف اقبال اور ملک فتح خان شامل تھے۔ دونوں رہنماﺅں نے وفاقی وزیر سے ضلع چکوال اور تلہ گنگ کے دیرینہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔سید عمران احمد ولی شاہ نے یقین دہانی کرائی کہ وہ غریب عوام کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور جلد چکوال اور تلہ گنگ کا دورہ کریں گے ۔ وفد نے وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.